9 جولائی 2012 - 19:30

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے علاقے کرگل میں آج امام خمینی میموریل ٹرسٹ شعبۂ خواتین کے زیر اہتمام اسلامی بیداری کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا گيا۔

ابنا: آج کرگل کے کریت نامی علاقے میں منعقد کۓ جانے والے اس سیمینار میں اطراف و اکناف سے سیکڑوں خواتین اور لڑکیوں نے شرکت کی۔

اس سیمینار سے قم المقدسہ اور ہندوستان کے علمی مراکز سے فارغ التحصیلات ہونے والی عالمات نے اسلامی بیداری کے موضوع پر تقریریں کیں اور خواتین کی ذمےداریوں کو بیان کیا۔ 

سیمینار میں شریک خواتین نے اسلامی بیداری کے سلسلے میں بعض سوالات بھی کۓ جن کے عالمات نے مدلل اور اطمینان بخش جوابات دیۓ۔ خواتین نے اس سیمینار کو سراہا اور یہ سلسلہ جاری رکھنے پر تاکید کی۔  .......

/169

ڈاکٹر ولایتیاسلامی بیداری؛ نااہل نظاموں کے خلاف عوامی تحریک

صدرخواتین اور اسلامی بیداری کی عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب